بھارتی مسلمانوں پر تشدد کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

بھارتی مسلمانوں پر تشدد کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے کورونا کی آڑ میں بھارت میں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔مودی سرکار کی پرتشدد کاروائیوں سے ہزاروں مسلمان بھوک کا شکار ہیں۔

مودی حکومت کا اقدام جرمنی میں یہودیوں کیخلاف نازیوں جیسا ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت عالمی برادری کو تحریک طور پر بھارت کے اسلامو فوبیہ اقدامات کے متعلق آگاہ کرے۔عالمی برادری عالمی قوانین کے تحت مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -