وزیر اعظم کرونا کے حوالے سے اہم فیصلے کر رہے ہیں،عمران سلیمی

  وزیر اعظم کرونا کے حوالے سے اہم فیصلے کر رہے ہیں،عمران سلیمی

  

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما چوہدری عمران سلیمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خاں موجودہ کرونا وباء سے ملک میں پیدا ہونے والے بحران پر قابو پانے کے لیے زمینی حقائق کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اہم قومی فیصلے کررہے ہیں،ڈاکٹرز کی محنت و کاوشیں رنگ لانے لگی کورونا مریضوں کا تیزی سے صحت یاب ہونا خوش آئندہے۔ اور اللہ تعالی کی خصوصی رحمت ہے۔

،ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف پاک آرمی اور پولیس کے جوانوں کا کورونا محاز کی فرنٹ لائن پر لازوال خدمات پوری قوم کے لئے فخر ہیں انہیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ مشکل وقت میں لاچار،بے بس،اور مستحق افراد کی مدد کرنا سب سے بڑی عبادت ہے سارے ادارے اور لوگ جو کرونا کی آفت کے دوران مددگار ثابت ہو رہے ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اپنے رب کائنات کو خوش کرنے کا اس سے بہتر موقع نہیں مل سکتا لاک ڈاؤن کے درمیان اپنی گورنمنٹ اور اپنے اداروں کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے اور ان کی ہدایت پر سختی سے عمل کرنا چاہیے ہماری ذرا سی بے احتیاطی کے بہت سے غلط نتائج سامنے آسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ موذی بیماری بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اس لیے ہمیں ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا چاہیے،دکھی انسانیت کی خدمت کرنا صدقہ جاریہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -