اے سی ماڈل ٹاؤن کادورہ الیکٹرانک انڈسٹری، کرونا انتظامات کاجائزہ لیا
لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے پاکستان الیکٹرانک لمیٹڈ انڈسٹری فیروزپور روڈ کا دورہ کیااور کورونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں کورونا وائرس کے حوالے سے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔