مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی،چوہدری ندیم

مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی،چوہدری ندیم

  

لاہور (پ ر) پی پی 168 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر کارکن اور ممتاز سماجی رہنما چوہدری سر محمد ندیم نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ اس ملک اور عوام کی خدمت کی ہے اور ہم انشاء اللہ آئندہ بھی خدمت کا یہ جذبہ جاری رکھیں گے کیونکہ ہمارا منشور تعمیری سیاست کے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت بھی ہے۔ وہ پی پی 168 میں رفیق شہید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کرونا وائرس سے معاشی طور پر متاثرہ افراد میں فی کس 4 ہزار روپے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا خالد قادری، رانا ماجد جنرل کونسلر یو سی 231، مہر اقبال لیبر کونسلر، سکندر جٹ بھی موجود تھے۔

، محبوب رحمانی، چاچا وارث رحمانی، منشاء مسیح اور دیگر اہل علاقہ کے علاوہ معززین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی اور میاں شہباز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -