برداشت رواداری اور جمہوریت پیپلزپارٹی کا خاصہ ہے،عزیز الرحمن چن
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ برداشت رواداری اور جمہوریت پیپلزپارٹی کا خاصہ ہے۔ حکومت کی محاز آرائی زہر قاتل ہے موجودہ حالات میں حکومت نے بڑے پن کا مظاہرہ نہیں کیا پیپلز پارٹی وطن عزیز میں قیام امن اور تعمیر و ترقی کے لئے اپنا عملی کردار خلوص نیت سے ادا کرتی رہے گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ذخیرہ اندوزوں کی من مانیاں، وزراء کی کرپشن‘ موجودہ حکمرانوں اور سیاستدانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں حکومت کتنی اہل ہے اس کا اندازہ اب تک کی کارکردگی سے لگایا جاسکتا ہے۔ ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے حکومت کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں۔