ادارہ رزق نے”احسا س کرو“مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا

ادارہ رزق نے”احسا س کرو“مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا

  

لاہور (پ ر) کرونا کی وجہ سے پریشان مستحق شہریوں کی مدد کے لیے رزق ادارہ نے بھی (احساس کرو) مہم کا آغاز کر دیا، رزق نے (احساس کرو) پروگرام کے تحت پہلے فیز میں دس ہزار مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا۔ پریس کلب کے مستحق ممبران اور ملازمین میں بھی راشن تقسیم کی گیا،رزق کے کارکنوں نے اپنے پروگرام کا آغاز لاہور جوہر ٹاؤن میاں پلازہ میں ضرورت مند افراد میں راشن تقسیم کر کے کیا! میاں پلازہ میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد راشن لینے پہنچی، جنکو کچن کا تمام ضروری سامان مہیا کیا گیا، حذیفہ احمد فونڈر ممبر احساس پروگرام نے راشن تقسیم پروگرام کی نگرانی کی۔ادھرصحافیوں کے خدمت گزار گروپ اور رزق فاؤنڈیشن کے تعاون سے پریس کلب میں راشن تقسیم کے موقع پر لیجنڈری لیگ سپنر مشتاق احمد نے خصوصی شرکت کی اور مشکل کی گھڑی میں رزق فاونڈیشن کے اقدام کوخوب سراہا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -