ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  

کراچی،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، فیصل ایدھی ڈاکٹر کی ہدایت پر آئیسولیشن میں چلے گئے، ایدھی ذرائع کے مطابق وہ اس وقت اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ فیصل ایدھی کا کہنا تھا ڈاکٹرز کے مطابق 10 سے 15 روز کے دوران کورونا کا شکار ہوا، بدھ کو بخار اور سر درد کی شکایت ہوئی، 3 روز تک یہی علامات رہیں، کل ٹیسٹ کرایا تھا، اب بظاہر کوئی علامت موجود نہیں لیکن ٹیسٹ مثبت آیا، ایک ہفتے تک سیلف آئسیولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے کی تجویز دیدی ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ تجویز وزیراعظم کے سامنے انھیں میڈیا کو بریفنگ کے دوران دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنا ٹیسٹ کرائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم کو کورونا ٹیسٹ کی تجویز دیں گے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ فیصل ایدھی نے وزیراعظم سے چند روز پہلے ملاقات کی تھی، ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد وزیراعظم کو ٹیسٹ کرانے کی تجویز دوں گا۔خیال رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، وہ ڈاکٹر کی ہدایت پر آئیسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ ایدھی ذرائع کے مطابق وہ اس وقت اسلام ا?باد میں مقیم ہیں۔فیصل ایدھی کا کہنا تھا ڈاکٹرز کے مطابق 10 سے 15 روز کے دوران کورونا کا شکار ہوا، بدھ کو بخار اور سر درد کی شکایت ہوئی، 3 روز تک یہی علامات رہیں، کل ٹیسٹ کرایا تھا، اب بظاہر کوئی علامت موجود نہیں لیکن ٹیسٹ مثبت آیا، ایک ہفتے تک سیلف آئسیولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کچھ روز قبل وزیراعظم سے ملاقات کر کے انہیں وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈز کے لئے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا تھا۔

فیصل ایدھی

مزید :

صفحہ اول -