کورونا وائرس کے پیش نظر کاروباری طبقے کو مشکلات کا سامنا ہے: علی زیدی

  کورونا وائرس کے پیش نظر کاروباری طبقے کو مشکلات کا سامنا ہے: علی زیدی

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)فاقی وزیر بندرگاہ و جہاز رانی علی زیدی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر کاروباری طبقے کو مشکلات کا سامنا ہے۔علی زیدی نے کورونا وائرس کے پیش نظر کراچی پورٹ ٹرسٹ سے سامان اٹھانے کی مہلت پانچ دن سے بڑھا کر پندرہ دن کرنے کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کاروباری افراد کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔علی زیدی نے کہا کہ رعایت کا اطلاق 30 اپریل تک رہے گا۔

مزید :

صفحہ اول -