ہم نے 12سال میں سب سے زیادہ ہسپتال بنائے،سعید غنی

  ہم نے 12سال میں سب سے زیادہ ہسپتال بنائے،سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے12سال میں سب سے زیادہ اسپتال بنائے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ کرونا وبا کی صورت حال ہم سے غیرمعمولی اقدامات چاہتی ہے۔وزیر تعلیم سندھ نے کہاکہ سندھ حکومت نے 12 سال میں سب سے زیادہ اسپتال بنائے،پی پی حکومت نے اندرون سندھ 3 اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنائے۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کی نسبت سندھ حکومت سب سے بہترین اقدامات کر رہی ہے،ایک صوبہ سارے صوبوں سے بہتر میکنزم بنا کر راشن تقسیم کر رہا ہے،دوسرے صوبوں کی بجائے سندھ حکومت سے سوال پوچھے جا رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -