مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رمضان کے دوران اعتکاف پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رمضان کے دوران اعتکاف پر پابندی عائد

  

الریاض(آن لائن)مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رمضان کے دوران اعتکاف پر پابندی عائد، اسلام کی دو سب سے مقدس مسجدوں میں رمضان کی عبادات کا اہتمام ہوگا مگر عبادت گزاروں کے بغیر، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے عالم اسلام کے لیے رنجیدہ کر دینے والی خبر آئی ہے، جس کے مطابق مسلمانوں کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں واقع دو سب سے مقدس مساجد میں رمضان کے دوران اعتکاف پر پابندی ہو گی۔سعودی عرب میں دو مساجد کے امور کے ایوان صدر کا کہنا ہے کہ یہ دونوں مساجد جو دین اسلام کے سب سے پر جوش مقدس مقامات سمجھے جاتے ہیں ان میں اعتکاف پر پابندی ہو گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مساجد میں رمضان کی عبادات کا اہتمام ہوگا لیکن کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق احتیاطی اقدامات کے طور پر مقدس مساجد میں عبادت گزاروں کی موجودگی پر پابندی ہوگی۔واضح رہے کہ دیگر خلیجی ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی ماہ مقدس کا 24 اپریل بروز جمعہ سے آغاز ہونے کا قوی امکان ہے۔ اس حوالے سے سعودی عرب کے سربراہ ادارہ فلکیات شرف سفیانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ شرف سفیانی کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند جمعرات 23 اپریل کی شام نظر آنے کا قوی امکان ہے۔دوسری جانب بین الاقوامی مرکز فلکیات نے بتایا ہے کہ دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں رمضان المبارک 24 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ خلیجی اور دیگر اسلامی ممالک میں 23 اپریل بروز جمعرات کو ماہ مقدس کا چاند نظر آ جانے کے امکانات کافی واضح ہیں، یوں 24 اپریل بروز جمعہ کو ان ممالک میں یکم رمضان المبارک ہو گی۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں رمضان کے علاوہ عید الفطر کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔

عتکاف پر پابندی

مزید :

صفحہ اول -