حکومت چھوٹے تاجروں کو ریلیف دینے کی پالیسی بنائے
لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر ملک خالد محمود نے کہا ہے کہ حکومت اسی طبقے کو ہی ریلیف دے رہی ہے جن کے کاروبار چل رہے ہیں اس لئے ملک بھر کے چھوٹا تاجر،دکاندار، دیہاڑی دار جن کا کاروبار لاک ڈاؤن کی وجہ سے شدید متاثر ہوا ہے ان کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ سمال ٹریڈرزسیکٹر کو اس وقت مشکل حالات سے نکال کر اجتماعی فاقہ کشی سے بچایا جاسکے۔