وسطی پنجاب میں پیپلز فورس قائم،ذوہیب بٹ کنوینر مقرر
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ وسطی پنجاب میں پیپلز فورس قائم کر دی گئی ہے ور اس سلسلے میں ذوہیب بٹ پیپلز فورس پنجاب کے کنوینراور موسیٰ کھوکھر ڈپٹی کنوینر مقرر ہو گئے ہیں۔ پیپلزفورس کرونا کی آگاہی اور راشن کی تقسیم کیلئے ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔پیپلز فورس کی تشکیل اور خدمات کے بارے میں چیف سیکرٹری پنجاب کوخط پہنچا دیا گیا۔پیپلز فورس وسطی پنجاب میں ضلع تحصیل اور یونین کونسل سطح تک منظم کی جائے گی۔
پیپلزپارٹی کرونا کی خطرناک وبا کے دوران عوام کو تنہا نہیں چھوڑیگی۔پیپلز فورس کے رضاکار سوات آپریشن کے متاثرین اور سیلاب زدگان کی مدد کا تجربہ رکھتے ہیں۔پیپلز فورس پاورٹی سروے اور صنعتی مزدوروں کے سروے میں بھی خدمات انجام دے چکی ہے۔پیپلز فورس ڈبلیو ایچ او اور انتظامیہ کے تمام ایس او پیز کو بروئے کار لاتے ہوئے خدمات انجام دے گی