بلاول بھٹو تنقید کے بجائے عوام کو ریلیف دیں،عرفان عباسی

بلاول بھٹو تنقید کے بجائے عوام کو ریلیف دیں،عرفان عباسی

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئرمرکز ی رہنما عرفان عباسی نے کہاہے کہ کرو نا وائرس کے خلاف سندھ حکومت نے کرونا کی وبا ء میں بھی عوام کو لوٹنے سے باز نہیں آرہی، راشن کی مد میں اربوں روپے کھا لیے گے،بلاول اور مراد علی شاہ وفاق پر تنقید کرنے کی بجائے عوام کو کرونا سے محفوظ بنانے اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں، ہر چیز کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔

  اس وقت وفاقی حکو مت پر بے جا تنقید نہ کریں، اس موذی وبا کی وجہ سے ہم حالت جنگ میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درباری چلو بھرپانی میں ڈوب مریں، دونوں جماعتیں وبائی مرض کرونا پر سیاست کرنے سے باز نہیں آ رہیں، حکومتیں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام حفاظتی انتظامات میں مصروف عمل ہیں، اب وقت تنقید کا نہیں متحد ہونے کا ہے، ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ اس وبائی مرض سے بچنے کے لئے حفاظتی تدابیر پر عمل کرے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت لاک ڈاؤن میں عوام کی مشکلات سے باخوبی آگاہ ہے اور ہر ممکن مدد کر رہی ہے،کرونا وائرس کے خلاف قوی جنگ میں عوام حکومت کا ساتھ دیں گے، انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ادارے اور پاکستان تحر یک انصاف کا ہر فرد کورونا کے خلاف بھرپور جنگ لڑ یگا اور قوم کو اس مہلک وائر س سے نجات دلائی جائیگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -