پنجا ب حکومت کرونا پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہے،سعدیہ سہیل

پنجا ب حکومت کرونا پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیرا علی عثمان خان بزدار کی قیادت میں حکومت پنجاب کی ٹیم کرونا وبا پر قابو پانے کے لئے دن رات کام کررہی ہے، وزیر اعلی تمام امور کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں آگاہی کتابچے تقسیم کردیئے گئے ہیں۔ علماء کو بھی مساجد میں لوگوں کو آگاہی دینے کی ایپل کی گئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کو سائنٹفک انداز میں ٹریٹ کر رہی ہے اس کامستقل خاتمہ چاہتے ہیں۔

دیگر ممالک کے برعکس پاکستان میں معاملات حکومت کی گرفت میں رہے ہیں اور ہزار وں زندگیاں محفوظ رہیں انہوں نے مزید کہا کہ موذی مرض کو شکست صرف گھر وں میں رہنے اور سماجی فاصلے رکھنے سے دی جا سکتی ہے پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کیا ہے شہری حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کر کے خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو محفوظ بنائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -