کھربوں خرچ کرنے کے باوجود قوم پریشان ہے،جاوید قصوری

کھربوں خرچ کرنے کے باوجود قوم پریشان ہے،جاوید قصوری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی جانب سے کرونا ریلیف کارکردگی پر حکومت کو آئینہ دکھایا گیا ہے۔ کھربوں روپے خرچ کرنے کے دعوے توبہت کیے جارہے ہیں مگر قوم پریشان ہے کہ وہ کہاں خرچ ہورہے ہیں۔ عوام کو ریلیف کے نام پر محض طفل تسلیاں دی جارہی ہیں۔ قرنطینہ مراکز کی حالت زار پر سپریم کورٹ کی تشویش درست ہے۔حکمرانوں نے عوام کو بے یارو مددگا ر چھوڑ دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں کرونا آگاہی مہم کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -