قادیانی ہیومینٹی فرسٹ کی ارتدادی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے،علامہ ممتاز

قادیانی ہیومینٹی فرسٹ کی ارتدادی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے،علامہ ممتاز

  

ٍٍ لاہور (پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت (پاکستان) کے راہنماؤں مولانا قاری محمد حنیف حقانی، مفتی سید عاشق حسین رضوی، مولانا غلام حسین نعیمی،علامہ عنایت حسین جعفری،محمد فیصل اعوان،حافظ محمد یعقوب شاہ اور عمر ممتاز اعوان نے کورونا وائرس کے پیش نظر فلاحی کاموں کی آڑ میں ناپاک ارتدادی سرگرمیوں میں مصروف قادیانی یومنٹی فرسٹ کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قادیانی ہیومنٹی فرسٹ کی ارتدادی سرگرمیوں کا سخت نوٹس لیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قادیانی فلاحی کاموں کی آڑ میں ارتدادی پھیلارہے جو غیور مسلمانوں کیلئے ناقابل برداشت ہے جو غیور مسلمانوں کیلئے انتہائی ناقابل قبول ہے قادیانی سادہ لوح مسلمانوں کی مدد نہیں انکے ایمان پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں جس سے اسلامیان پاکستان کے اندر شدید بے چینی اور اضطراب پھیل رہا ہے انہوں نے حکومت پر دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ارتدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیومنٹی فرسٹ پر پابندی عائد نہ کی گئی تو غیور مسلمان تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز ختم نبوت میں عہدیداروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -