غار حرا اور غار ثور کی تزئین و آرائش قابل تحسین ہے،اشرف جلالی

غار حرا اور غار ثور کی تزئین و آرائش قابل تحسین ہے،اشرف جلالی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ و تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے سعودی حکومت کی طرف سے غارِ حرا اور غارِ ثور کی تزئین وآرائش کے احکامات جاری ہونے کو مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا: سعودی حکومت کی طرف سے غار حرا اور غار ثور کی تزئین و آرائش کے احکامات جاری ہونے پر کروڑوں عاشقان رسول ﷺ کے دل باغ باغ ہو گئے ہیں۔

غار حرا اور غارِ ثور مستند اور متواتر ذرائع سے ثابت آثار رسول ﷺ ہیں۔ آج بھی ان مقدس غاروں میں خوشبوئے رسول ﷺ دماغوں کو معطر کر رہی ہے۔ امت مسلمہ آثار رسول ﷺ سے بہت گہری عقیدت رکھتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -