پرویزالٰہی کا بحیثیت سپیکر کردار قابل رشک ہے،سمیرا ساہی

پرویزالٰہی کا بحیثیت سپیکر کردار قابل رشک ہے،سمیرا ساہی

  

لاہور( پ ر)مسلم لیگ (ق) کی سنیئر مرکزی رہنما سمیرا ساہی نے کہاہے کہ چودھری پرویزالٰہی کا بحیثیت سپیکر کردار قابل رشک ہے،بحیثیت سپیکر پنجاب اسمبلی غیر جانبدارانہ کردار سے ہر سیاسی جماعت کے ایم پی اے کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

انہو ں نے کہاکہ پرویزالٰہی نے سیاسی میدان میں ہمیشہ شاندار کردار ادا کیا، چودھری پرویزالٰہی نے بحیثیت نائب وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب بھی ملک وقوم کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصا ف ایک ہی گا ڑی کے دو پہیہ ہیں ملکی تر قی کیلئے دو نوں جماعتو ں کے کردار کوہمیشہ قوم یاد رکھے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -