لاک ڈاؤن سے مزدور طبقہ فاقوں کا شکار ہو گیا،وقا ص منشا پرنس

لاک ڈاؤن سے مزدور طبقہ فاقوں کا شکار ہو گیا،وقا ص منشا پرنس

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنماء وقاص منشاء پرنس نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ لاک ڈاؤن میں چھوٹے تاجروں کے لئے نرمی پیدا کی جائے، لاک ڈاؤن اس طرح کا ہو کہ عام شہری متاثر نہ ہوکیونکہ عام دکانداروں کے ہاں کام کرنے والے لاکھوں مزدور بھی متاثر ہو رہے ہیں جس کے باعث نوبت فاقوں تک آچکی ہے اور مزدور افراد گھروں میں بیٹھ کر مختلف مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی خدمت کے جذبے سے آج ملک بھر میں اپنی امدادی سرگرمیاں تیز کئے ہوئے ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -