عوا م کرونا سے تنگ،حکمران سیاست میں مصروفہیں،پرویز ملک

عوا م کرونا سے تنگ،حکمران سیاست میں مصروفہیں،پرویز ملک

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا کہ عواام کورونا وبا میں مبتلا پریشان ہیں نالائق حکمران سیاسی انتقام میں مصروف مخالفین کو نیچا دکھانے میں مصروف ہیں،نیشنل ڈیزاسٹر میں حکومت اپنی انا کو ترک کرے، سب کو ساتھ لے کر چلے،شہبازشریف نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظت کے لئے حفاظتی کٹس فراہم کیں،جانتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہر ڈاکٹر کو حفاظتی کٹ فراہم نہیں کرسکتی،قوم کا بچہ بچہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن سولجرز ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہے

،صف اول کی فوج کو ہتھیار نہ دئیے جائیں تو وہ ملک جنگ جیت نہیں سکتا،حکومت امتیازی رویہ ترک کرے، بلاامتیاز سامان فراہم کیاجائے،یہ قوم کا پیسہ ہے، عمران خان کے ب قول یہ کسی کے باپ کا پیسہ نہیں،وزراعوام کی تضحیک بند کریں، امداد دے کر لوگوں کو نچوایا جارہا ہے، فردوس عاشق اعوان صاحبہ بارہ ہزار میں کچن نہیں چلتا، آپ نے بارہ کروڑ نہیں دے دئیے کہ پوچھ رہی ہیں کیاکروگے؟۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چوہدری شہباز سعدیہ تیمور طوہدری عبدالمجید چن نمبردار سممیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں کرپشن وائرس ثابت ہوچکا ہے ایف آئی اے رپورٹ آنے کے بعد حکومتی کرپشن ثابت ہوچکی ہے؟ کیا نیب آئسولیشن میں ہے؟انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے معاملہ پر قوم حکمرانوں کی بجائے اپوزیشن پر اعتماد کررہی ہے،شہبازشریف کی صحت کی بنائی ہوئی سہولیات کو ہی آج استعمال کیا جا رہا ہے،پاکستان میں کورونا وائرس حکومت کی طرف سے تفتان بارڈر پر حفاظتی انتظامات نی کرنے کی وجہ سے پھیلا، شہباز شریف کا ڈینگی کے خلاف بنایا ہوا ڈیش بورڈ آج کرونا سے قوم کو بچانے کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -