ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے پر عملدرآمد وقت کی ضرورت ہے،الطافکیڑی

ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے پر عملدرآمد وقت کی ضرورت ہے،الطافکیڑی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پوری دنیا کو معاشی، سماجی اور سیاسی طور پر بچانے کے لئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے پر عمل کرنا ہوگاان خیالات کا اظہار الطاف کیڑی پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی رکن اور ضیا آمریت کے خلاف طویل جدوجہد کرنے والے الطاف کیڑی نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں وزیرِاعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کرونا وائرس جیسے مہلک وباہ کے خلاف عملی جنگ لڑ کر پارٹی کارکنوں کا مورال بْلند کیا۔ زون 160 لاہور میں چوہدری سجاد نذیر نے پاکستان پیپلزپارٹی کو متحرک کرنے کے لئے جو عملی اقدامات اْٹھائے ہیں وہ نہایت قابلِ شتائش ہیں۔

واضح رہے الطاف کیڑی کو کیڑی کا خطاب شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 18 اگست 1970 کو شریف پارک اچھرہ میں اْس وقت دیا جب الطاف کیڑی چلڈرن پیپلزپارٹی کی قیادت کرتے ہوئے پنڈال میں موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -