ملک غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے،مومنہ وحید

ملک غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے،مومنہ وحید

  

لاہور(پ ر) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ وطن عزیز کورونا وائرس کی وجہ سے غیرمعمولی حالات سے گزررہا ہے۔پنجاب کے عوام بھی کورونا سے متاثر ہورہے ہیں پورا یقین ہے کہ ہم جلد اس مرض پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائینگے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو حفاظتی لباس کی فراہمی میں پنجاب لیڈ لے رہا ہے۔

پنجاب جلد روزانہ10 ہزار ٹیسٹ کی صلاحیت حاصل کرلے گا۔صوبہ بھر میں قرنطینہ مراکز، آئسولیشن وارڈزاورہائی ڈیپنڈنسی یونٹس قائم کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بے روزگاری کا سامنا کرنیوالے لوگوں کی پریشانیوں کا ادرک ہے۔وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کر تی ہوں جنہوں نے احساس کفالت پروگرام اور ”چیف منسٹرپنجاب انصاف امداد پروگرام“ کے تحت ضرورت مند شہریوں کیلئے مالی امداد کی رقم 12ہزارروپے کرنے کی منظوری دی اور اس پروگرام کے تحت مستحق افراد کورقوم کی ادائیگی شروع ہوچکی ہے۔ ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کی وجہ سے عام آدمی کو معاشی تکالیف کا سامنا ہے۔ اس صورتحال میں عوامی نمائندوں کی یہ قومی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں۔عوامی نمائندے ذخیرہ اندوزوں اورگراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی مانیٹرنگ کا فریضہ سرانجام دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -