حکومت اپوزیشن جماعتوں کو پس پشت ڈال رہی ہے،اشرف بھٹی

حکومت اپوزیشن جماعتوں کو پس پشت ڈال رہی ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کو پس پشت ڈال رہی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں بھی اپوزیشن جماعتوں پر تنقیدی حربے استعمال کر رہی ہے ملک اس وقت باہمی کشمکش کا متحمل نہیں ہو سکتا اس وقت ہر فرد کو متحد کرنے کی ضرورت ہے جبکہ حکمران اپوزیشن پر تنقید کو ہی اپنی کارکردگی تصور کر رہے ہیں حکومت کے پاس وقت بہت کم ہے اور کرنے کو بہت کچھ ہے۔

وفاقی حکومت نے پہلے ہی بہت دیر کی اگر وقت پر لاک ڈاؤن ہو جاتا تو موجودہ صورت حال یکسر مختلف ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی تمام تر توانیاں عوام کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے صرف کر رہی ہے اور عوام کو ہر طرح سے سہولت پہنچانے میں پیش پیش ہے انشاء اللہ عوام اس مشکل گھڑی سے بہت جلد چھٹکارہ پا لیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -