مسلمان ہمیشہ شاعر مشرق پر فخر کرتے رہیں گے،شاہد صدیق

مسلمان ہمیشہ شاعر مشرق پر فخر کرتے رہیں گے،شاہد صدیق

  

لاہور (سٹی رپورٹر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ ملت اسلامیہ ہمیشہ شاعر مشرق علامہ اقبال پر فخر کرتی رہے گی،مصورپاکستان نے اپنے کلام سے مسلم امہ میں باہمی ربط، یگانگت اور ہم آہنگی اجاگر کرنے کی کوشش کی،علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کی تڑپ پیدا کی۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ حضرت علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں مسلما نوں کی جو رہنمائی کی ہے اس پر عمل کرتے ہوئے مملکت پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس مشکل وقت میں پوری قوم کو متحد ہو کر پاکستان کی سلامتی کیلئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اقبال ایک راسخ العقیدہ مسلمان تھے، جدید اور قدیم علوم کے وسیع مطالعے اور گہرے غور وفکر نے ان پر آشکار کر دیا تھا کہ بنی نوع انسان کے تمام مسائل اور مصائب کا علاج اسلام کی فکری اور تمدنی نظام میں ہی مضمر ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -