بھارت نے ہمیشہ کشمیری عوام کی مرضی کے خلاففیصلے کیے،ساجدہ کھرل

  بھارت نے ہمیشہ کشمیری عوام کی مرضی کے خلاففیصلے کیے،ساجدہ کھرل

  

لاہور(پ ر) پنجاب حکومت کی ترجمان ساجدہ کھرل نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی پورے عروج پر ہے،بھارت نے ہمیشہ کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف فیصلے کیے آج پورا کشمیر جیل میں تبدیل ہے۔انہو ں نے کہاکہ 70برس گزرجانے کے باوجودہندوستان نہتے کشمیریوں کی آواز کونہیں دباسکا، جوہٹلر نے جرمنی میں کیا تھا وہی کچھ مودی حکومت اب مقبوضہ کشمیر میں کر رہی ہے۔

اور ایسے قوانین نافذ کئے جا رہے ہیں جن سے کشمیریوں کی اپنی شناخت، ان کے زمین اور کاروبار کے حقوق اور کشمیر کو ہندو کلچر کے رنگ میں رنگنے کے علاوہ ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے انہیں نظر بندی کیموں میں بند کرناشامل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -