کرونا وائرس سے متعلق بدترین وقت ابھی آئے گا، عالمی ادارہ صحت

کرونا وائرس سے متعلق بدترین وقت ابھی آئے گا، عالمی ادارہ صحت

  

جنیوا(این این آئی)عالمی ادارہ صحت کے چیف نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق برا وقت ابھی آئے گا کیونکہ کئی ممالک نے لاک ڈاون کی پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس ایک سانحہ ہے، یہ ایک ایسا وائرس ہے جسے بہت سارے لوگ ابھی تک سمجھ نہیں سکے۔امریکی صدر کی جانب سے عالمی ادارہ صحت پر کرونا سے متعلق کی گئی تنقید پر انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او میں کوئی چیز پوشیدہ یا راز نہیں، یہ صحت کا مسئلہ ہے، چیزوں کو خفیہ رکھنا یا چھپانا مشکلات پیدا کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس بہت ہی خطرناک ہے، لوگوں کی پہلی اور سب سے بڑی دشمن بیماری ہے، ہم سب کو کرونا وائرس سے مقابلہ کرنا چاہیے۔

علمی ادارہ صحت

مزید :

صفحہ اول -