کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کریں گے ،ای سی سی 9 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 60 کروڑ60 لاکھ کی تکنیکی گرانٹ ایجنڈے میں شامل ہے ،اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 15 کروڑ گرانٹ کی منظوری متوقع ہے جبکہ ای او بی آئی کیلئے نظرثانی شدہ بجٹ تجاویز ایجنڈے میں شامل ہے،ڈیلی ویجز کیلئے 2 ارب کے پیکیج کی ادائیگی کی منظوری کا امکان ہے ۔
ای سی سی کو مسابقتی کمیشن پر بریفنگ دی جائے گی ۔فرنیٹیرکور کے ہیلی کاپٹر کے سپیئرپارٹس کیلئے 70 لاکھ کی گرانٹ کی منظوری متوقع ہے۔