لاہور میں رینڈم ٹیسٹ شروع، کورونا سےستائے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی

لاہور میں رینڈم ٹیسٹ شروع، کورونا سےستائے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی
لاہور میں رینڈم ٹیسٹ شروع، کورونا سےستائے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارلحکومت میں کورونا کے پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر رینڈم ٹیسٹ شروع ہوگئے ہیں جس کا اعلان خود وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیا۔ 

ٹوئٹر پر عثمان بزدار نے لکھا کہ " پنجاب میں کورونا کے کل کیسز 4328 ہیں جن میں سے 1602 مریض مختلف اضلاع میں نان قرنطینہ ہیں، باقی لوگ مختلف قرنطینہ مراکز میں ہیں، افسوس کیساتھ ہم 51 قیمتیں جانیں کھوچکے ہیں جبکہ 724 مریض مکمل تندرست ہوئے ہیں، 63395 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور لاہور میں رینڈم ٹیسٹنگ بھی شرو ع ہوچکی ہے "۔

انہوں نے سرگودھا میں بھی 80 بیڈز پر مشتمل فیلڈ ہسپتال بنائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ اس میں 10 بیڈ زپرہائی ڈیپنڈنسی یونٹ کی سہولیات دستیاب ہیں، جو سرگودھا کی انتظامیہ اور یونیورسٹی آف سرگودھا کے تعاون سے بنایاگیا، الحمدللہ، ہم نے زیادہ ترا ضلاع میں فیلڈ ہسپتال بنائے ، کورونا کیخلاف ہماری جنگ جاری ہے "۔

مزید :

کورونا وائرس -