ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کوروناکا شکار، وہ وزیراعظم آفس میں کتنی دیر رکے تھے اور عمران خان سے کتنے منٹ بات ہوئی ؟ خود ہی بتا دیا

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کوروناکا شکار، وہ وزیراعظم آفس میں کتنی ...
ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کوروناکا شکار، وہ وزیراعظم آفس میں کتنی دیر رکے تھے اور عمران خان سے کتنے منٹ بات ہوئی ؟ خود ہی بتا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم آفس میں 6 سے 7 منٹ رہے جہاں کسی سے ہاتھ تک نہیں ملایا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزدہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے بدھ کو ان کی عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی وہ وزیراعظم آفس میں 6 سے7 منٹ رہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم سے ایک منٹ کی بات چیت ہوئی، وزیراعظم آفس میں کسی سے ہاتھ نہیں ملایا اور چائے بھی نہیں پی۔فیصل ایدھی کا کہنا تھاکہ اگلے ہی روز اندازہ ہوگیا تھا کہ کورونا ہوگیا ہے، پیر کو کورونا کا ٹیسٹ ہوا اور منگل کی صبح فون پر بتایا گیا کہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد سیلف آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایدھی فاو¿نڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، انہوں نے چند روز قبل وزیراعظم کو ریلیف فنڈ کا چیک پیش کرنے کے لیے ان سے ملاقات کی تھی جس کے بعد وزیراعظم کا بھی کورونا کا سیمپل لیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -