وزیراعظم کے کورونا وائرس ٹیسٹ،کا نتیجہ کب آئے گا اور اس دوران عمران خان کن اہم شخصیات سے ملے؟ خبر آگئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ دنوں ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ اور کورونا وائرس سے متاثرہ فیصل ایدھی سے ملاقات کرنے والے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کورونا ٹیسٹ کےسیمپل گزشتہ روز ہی لے لیے گئے تھے جبکہ ان کے ٹیسٹ کا نتیجہ آج آنے کاامکان ہے۔
وزیراعظم کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے سیمپل شوکت خانم ہسپتال کے ماہرین نے لیے تھے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطاب
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پندرہ اپریل کو ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے ملاقات کی تھی جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔حکومت سندھ نے فیصل ایدھی کی فیملی کا کرونا ٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ نے اس ضمن میں سول اسپتال کراچی کو ہدایات دی ہیں۔فیصل ایدھی میں وائرس ک تشخیص ہونے کے بعد، وزیراعظم کے کورونا ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا۔
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنرصوبہ خیبرپختونخوا شاہ فرمان اوروزیراعلیٰ محمود خان نے بھی ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں صوبہ کے پی میں کورونا وائرس کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال سمیت دیگر متعلقہ امور پر غور و خوص کیا گیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں۔