”تین مہینے تک تمام پاکستانی تارکین کو۔۔“ سعودی عرب نے پاکستانی تارکین وطن کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

”تین مہینے تک تمام پاکستانی تارکین کو۔۔“ سعودی عرب نے پاکستانی تارکین وطن ...
”تین مہینے تک تمام پاکستانی تارکین کو۔۔“ سعودی عرب نے پاکستانی تارکین وطن کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے مقامی کمپنیوں کو آئندہ 3 ماہ تک پاکستانی محنت کشوں کی برطرفی سے روکنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ویڈیو لنک پور ہونے والے رابطے میں سعودی وزیر برائے افرادی قوت عبداللہ بن نصیر نے اعلان کیا ہے کہ سعودی کمپنیاں آئندہ 3 ماہ تک پاکستانی محنت کشوں کو ملازمت سے برطرف نہیں کریں گی۔ تمام ملازمین کو 3 ماہ تک تنخواہ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اب تک بر طرف کیے گئے ملازمین سے بھی تعاون کیا جائے گا۔ پاکستانی محنت کشوں کو مکمل تن خواہ اور بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔

سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ دسمبر تک پاکستانی مزدوروں کے ویزوں کی توسیع بالکل مفت ہو گی اس کے علاوہ سعودی عرب نے انٹری اور ایگزٹ ویزے کی مدت بڑھانے اور پاکستان رقم بھیجنے کے لئے ایس ٹی سی پے کی سہولت بھی مفت کرنے کا اعلان کیا۔معاون خصوصی زلفی بخاری کا بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر سعودی وزیر سے اظہار تشکر کیا ہے۔ سعودی وزیر سے رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان فلائیٹ آپریشن جلد شروع کرنے پر بھی بات چیت ہوئی اور مشکل صورت حال میں رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں۔

سعودی حکام سے پاکستانی مزدوروں کے حوالے سے تعاون بڑھانے اور پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی اقدامات کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -