” میں نے عمران خان سے کہا ہے کہ وہ ان لوگوں سے دوستی کر لیں۔۔۔“ شیخ رشید نے بڑا بیان جاری کر دیا

” میں نے عمران خان سے کہا ہے کہ وہ ان لوگوں سے دوستی کر لیں۔۔۔“ شیخ رشید نے ...
” میں نے عمران خان سے کہا ہے کہ وہ ان لوگوں سے دوستی کر لیں۔۔۔“ شیخ رشید نے بڑا بیان جاری کر دیا

  

راولپنڈی (آئی این پی) وزیرریلوے شیخ رشیدنے کہا ہے کہ میں نے وزیراعظم سے تمام میڈیا اور سیاستدانوں سے دوستی کرلیں، کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا، ہمیں ملک بچانا ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ شہبازشریف قومی حکومت کا خواب لیکر واپس آئے تھے،نیب میں میرے 2 موکل ہیں دم والی بات میں نے مذاق میں کی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وبا دن بدن بڑھ رہی ہے، ہمیں عوام کو بچانا ہے اس لیے راجا بازار میں سنیما توڑ کر ہسپتال میں شامل کر رہے ہیں، ضرورت پڑی تو نجی ہسپتالوں کوبھی اپنے کنٹرول میں لے لیں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں ریلوے کے مزدوروں نے 5 کروڑ سے زیادہ عطیہ کیا ہے لہٰذا سب لوگوں کو عمران خان کے فنڈ میں دل کھول کرعطیہ دینا چاہیے۔ 5 تاریخ سے ٹرین چلا رہے ہیں، کسی بھی جگہ ضرورت ہوئی تو موبائل ہسپتال بنائیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -