سپریم کورٹ ،ریلوے ملازم کی ملازمت سے نکالے جانے کےخلاف درخواست پر متعلقہ افسران کو نوٹس

سپریم کورٹ ،ریلوے ملازم کی ملازمت سے نکالے جانے کےخلاف درخواست پر متعلقہ ...
سپریم کورٹ ،ریلوے ملازم کی ملازمت سے نکالے جانے کےخلاف درخواست پر متعلقہ افسران کو نوٹس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ریلوے ملازم کی ملازمت سے نکالے جانے کے خلاف درخواست پر ریلوے کے متعلقہ افسران کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ریلوے ملازم کی ملازمت سے نکالے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ کیس ہمارے سامنے لگا ہے ہم کل سنیں گے،چیف جسٹس گلزار احمدنے ریلوے ملازم کے وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے کیس لیا تھا تو پڑھ کر آنا چاہیے تھا ،یہ کوئی مجسٹریٹ کی عدالت نہیں ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ریلوے کی کیس میں کوئی دلچسپی نہیں لگ رہی،ریلوے کا جو حال ہے اسی وجہ سے ہے،عدالت نے محکمہ ریلوے کے متعلقہ افسران کو نوٹس جاری کر دیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -