کورونا کے خطرات کے باعث شہبازشریف آج نیب میں پیش نہیں ہو رہے ،مریم اورنگزیب

کورونا کے خطرات کے باعث شہبازشریف آج نیب میں پیش نہیں ہو رہے ،مریم اورنگزیب
کورونا کے خطرات کے باعث شہبازشریف آج نیب میں پیش نہیں ہو رہے ،مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ کورونا کے خطرات کے باعث شہباز شریف آج نیب میں پیش نہیں ہو رہے ۔

واضح رہے کہ نیب نے شہبازشریف کو آج ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا ہے،مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ کورونا کے خطرات کے باعث شہباز شریف آج نیب میں پیش نہیں ہو رہے ۔مطلوبہ مکمل معلومات،دستاویزات دستیاب ریکارڈ سے فراہم کردی گئیں ،کوئی مزید معلومات بھی مانگی گئیں تو مہیا کردی جائیں گی ۔

مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مزید سوالات پوچھنا چاہیں تو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پوچھ سکتے ہیں ،نیب کو سکائپ ایڈریس فراہم کردیا گیا شہبازشریف کی نیب کو درخواست کیساتھ ڈاکٹروں کے سرٹیفکیٹ بھی منسلک ہیں ،مریم اورنگزیب نے کہاکہ پہلے بھی درخواست کی تھی موجودہ حالات میں شہباز شریف کی زندگی خطرے میں نہ ڈالی جائے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -