" ہم خود ڈاکٹر ہیں " ڈبل سواری پر ہسپتال جانے والے باپ کو پولیس نے روک لیا ، نومولود جاں بحق

" ہم خود ڈاکٹر ہیں " ڈبل سواری پر ہسپتال جانے والے باپ کو پولیس نے روک لیا ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) تھانہ سٹی پولیس کے ظالمانہ رویے کے باعث نو مولودزندگی کی بازی ہار گیا۔محلہ محمد نگر کا رہائشی ساغر علی تین گھنٹے کے نومولود بچے کی طبیعت خراب ہونے پر بھائی کیساتھ ہسپتال روانہ ہوا جسے اوررہیڈ برج کے قریب پولیس اہلکاروں نے ڈبل سواری پر روک لیا، ساغر نے اپنی مجبوری سے آگاہ کیا لیکن پولیس اہلکاروں نے کہا کہ ہم خود ڈاکٹر ہیں اور انہیں زبردستی پولیس وین میں ڈال کرپورے شہر کا چکر لگوا یا اورتھانہ سٹی لیجا کر نومولود بچے سمیت حوالات میں بند کر دیا۔

ساغر نے منت سماجت کی مگر پولیس ملازمین مذاق اڑاتے رہے، ساغر علی نے اپنے گھر فون کر کے اپنی بیوی اور دوسرے بھائی کو بلایا اور وہ بچے کو ہسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹر نے بتایا کہ بر وقت آکسیجن نہ ملنے سے بچہ جاں بحق ہو چکا ہے جس پر گھر میں گہرام مچ گیا تھانہ سٹی میں لوگوں کے احتجاج پر ساغر علی کو شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اقدام میں ملوث پولیس ملازمین کو قرار واقعی سزا دی جائے۔