شیخ رشید کا نیب میں دو موکل ہونے کا دعویٰ لیکن دراصل وہ کون لوگ ہیں؟ رانا ثنااللہ بھی بول پڑے

شیخ رشید کا نیب میں دو موکل ہونے کا دعویٰ لیکن دراصل وہ کون لوگ ہیں؟ رانا ...
شیخ رشید کا نیب میں دو موکل ہونے کا دعویٰ لیکن دراصل وہ کون لوگ ہیں؟ رانا ثنااللہ بھی بول پڑے

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کے نیب میں موکل ہونے کے دعوے پر مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنا اللہ بھی بول پڑے اور کہا کہ  شیخ رشید کے نیب میں دو موکل عمران نیازی اور شہزاد اکبر ہیں۔ شیخ رشید کا نیب کو شہبازشریف کی گرفتاری کا حکم نیب نیازی گٹھ جوڑ کی تصدیق ہے اور یہ تصدیق بھی ہوگئی کہ2 سال سے نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیاجارہا ہے۔

یادرہے کہ شیخ رشید کہہ چکے ہیں کہ  نیب میں میرے 2 موکل ہیں، میں نے دم والی بات مذاق میں کی تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ وقت ملکر کام کرنے کا ہے۔ پنجاب میں لاک ڈوان کے دوہفتوں میں مزدور طبقہ کوحکومت نے فاقہ کشی پر ڈال دیا بدقسمتی سے ناقص پالیسیوں کی بدولت لاک ڈائون غیر موثر ہوگیا ہے وزیراعظم کی انا تکبر نفرت کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بیمار بھائی کوچھوڑ کرعوام کیلئے آئے انھیں عوام سے اظہاریکجہتی سے روکنے کیلئے نیب سرگرم عمل ہے ۔

ادھرشیخ رشید نے کہا کہ ملک میں کورونا بڑھ رہا ہے، ہمیں عوام کو بچانا ہے۔ راولپنڈی میں کورونا کے 196 متاثرہ مریض ہیں۔ 6 مریض یورالوجی اور 6 ریلوے ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ ضرورت ہوئی تو موبائل ہسپتال کھڑا کردیں گے، راجا بازارمیں سنیما توڑ کر ہسپتال میں شامل کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیں گے۔

 شیخ رشید نے کہا کہ سب لوگوں کو عمران خان کے فنڈ میں دل کھول کرعطیہ دینا چاہیے۔ ریلوے کے مزدوروں نے 5 کروڑ سے زیادہ عطیہ کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے مزید کہا کہ شہبازشریف قومی حکومت کا خواب لے کر واپس آئے تھے۔ تمام سیاسی مخالفین کو موجودہ حالات میں صلح کرلینی چاہیے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 5 تاریخ سے ٹرین چلا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -