آٹا چینی سکینڈل ،نیب کا تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ

آٹا چینی سکینڈل ،نیب کا تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ
آٹا چینی سکینڈل ،نیب کا تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے آٹا چینی سکینڈل کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈی جی نیب عرفان نعیم منگی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جائے گی ۔

نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نیب نے آٹا چینی سکینڈل کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈی جی نیب عرفان نعیم منگی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جائے گی ۔

ذرائع نے کہاہے کہ تحقیقاتی ٹیم ایف آئی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کرے گی ،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد متعلقہ کرداروں کو طلب بھی کر سکتی ہے ،ایف آئی اے رپورٹ کی روشنی میں متعلقہ کرداروں سے ریکارڈ بھی طلب کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -