چین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی، درخواست نمٹا دی گئی، عدالت نے کیا ریمارکس دیئے؟ جانیے

چین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی، درخواست نمٹا دی گئی، عدالت نے کیا ریمارکس ...
چین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی، درخواست نمٹا دی گئی، عدالت نے کیا ریمارکس دیئے؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کی واپسی کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی گئی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ کورونا وائرس ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور صورتحال یکسر بدل چکی ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ نے والدین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے موقع  پر وفاقی حکومت  کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اب کورونا عالمی مسئلہ ہے اور صورتحال تبدیل ہو چکی ہے۔

گزشتہ ماہ ہونے والی ایک سماعت میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے تھے کہ یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے لیکن عدالت بچوں کے والدین کو مطمئن کرنے کے لئے سن رہی ہے۔  سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت چین میں تقریباً 1200 پاکستانی طلبا پھنسے ہوئے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کیلئے خوراک اور مالی امداد بھی بھجوائی گئی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ تمام طلبہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں، پاکستانی سفارت خانے کا عملہ ان سے مسلسل رابطے میں ہے۔