وزیراعظم کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ نہیں آیا،غیر تصدیق شدہ خبریں نہ چلائیں: ڈاکٹر شہباز گل

وزیراعظم کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ نہیں آیا،غیر تصدیق شدہ خبریں نہ ...
وزیراعظم کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ نہیں آیا،غیر تصدیق شدہ خبریں نہ چلائیں: ڈاکٹر شہباز گل

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی میڈیا میں ایک خبر زیر گردش ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آ گیاہے تاہم وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے خبروں کی تردید کر دی ہے اور کہاہے کہ ابھی ٹیسٹ کا کوئی نتیجہ ہی نہیں آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر زشہباز گل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”وزیراعظم عمران خان کے ٹیسٹ رزلٹ کے بارے میں غیر تصدیق شدہ خبر زرائع سے مت چلائیں، جب ٹیسٹ کا رزلٹ آئے گا تو آپ سے شیئر کر دیا جائے گا، ابھی کوئی رزلٹ نہیں آیا، آپ سے التماس ہے کہ غیر تصدیق شدہ خبر مت چلائیں۔“

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چند دن پہلے ایدھی فانڈویشن کے سربراہ فیصل ایدھی سے ملاقات کی تھی جس دوران انہوں نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کیلئے عطیےکا ایک کروڈ روپے کا چیک پیش کیا اور بات چیت بھی ہوئی ۔

فیصل ایدھی کا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے اگلے روز کورونا ٓٹیسٹ کروایا گیا جو کہ مثبت آ گیا تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ، فیصل ایدھی کی رپورٹ مثبت آنے پر گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے سیمپل بھی ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے تھے ۔

وزیراعظم عمران خا ن کے ٹیسٹ کے بارے میں میڈیا میں کچھ دیر قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ نتیجہ منفی آ گیاہے تاہم اب شہباز گل نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ کا ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں آیا ہے اور جیسے ہی آئے گا میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا ۔

شہباز گل نے ایک اور پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ”سندھ سے کئی لوگوں کی شکایات آئی ہیں کہ فیکٹریاں کھولنے کے لیے ان سے رشوت طلب کی جارہی ہے-شکایات میں صوبائی حکومتی اعلی شخصیات کے نام لیے جا رہے ہیں۔ یہ افسوسناک ہے۔ براہ مہربانی کرونا کی وجہ سے عوام پہلے ہی تکلیف ہیں ہیں کم از کم ان دنوں میں تو پرسنٹیج پر مبنی کرپشن بند کر دیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -