نیب لاہور نے راجہ پرویز اشرف کی بریت کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

نیب لاہور نے راجہ پرویز اشرف کی بریت کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
نیب لاہور نے راجہ پرویز اشرف کی بریت کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے راجہ پرویز اشرف کی بریت کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

نیب اپیل میں کہاگیا ہے کہ احتساب عدات نے قانون کے برعکس راجہ پرویز اشرف کو بری کیا ،نیب کی جانب سے پیش کئے گئے ریکارڈ کا بغور جائزہ نہیں لیاگیا، نیب اپیل میں مزید کہاگیا ہے کہ پرویز اشرف نے 437 افراد کو غیرقانونی طور پر گیپگو میں بھرتی کروایا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -