سعودی عرب میں موجود پاکستانی محنت کشوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، حکومت نے نوٹس لے لیا

سعودی عرب میں موجود پاکستانی محنت کشوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، حکومت نے ...
سعودی عرب میں موجود پاکستانی محنت کشوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، حکومت نے نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومتِ پاکستان نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کو درپیش مسائل کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقار بخاری نے سعودی وزیر برائے افرادی قوت عبداللّٰہ بن نصیر سے رابطہ کیا اور پاکستانی محنت کشوں کے مسائل کے ممکنہ حل پر گفتگو کی۔سعودی عرب نے انٹری اور ایگزٹ ویزے کی مدت بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی وزیر نے کہا کہ دسمبر تک پاکستانی مزدوروں کے ویزوں کی توسیع بالکل مفت ہوگی۔
سعودی وزیر کے مطابق سعودی کمپنیاں آئندہ تین ماہ تک محنت کشوں کو برطرف نہیں کریں گی، تمام ملازمین کو تین ماہ تک تنخواہ ادا کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ برطرف ملازمین سے بھی تعاون کیا جائے گا، جبکہ سعودی حکومت نے پاکستانی محنت کشوں کو مکمل تنخواہ اور بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔