چونیاں میں ایک بچے سے پورے محلے میں کورونا وائرس پھیل گیا

چونیاں میں ایک بچے سے پورے محلے میں کورونا وائرس پھیل گیا
چونیاں میں ایک بچے سے پورے محلے میں کورونا وائرس پھیل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چونیاں(ڈیلی پاکستان آن لائن)چونیاں میں ایک بچے سے پورے محلے میں کورونا وائرس پھیل گیا،متاثرہ افراد کو چونیاں قرنطینہ سنٹر میں آئسولیٹ کردیا ہے،الہ آباد کے متاثرہ علاقوں کو پولیس نے سیل کردیا ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق چونیاں میں ایک بچے سے پورے محلے میں کورونا وائرس پھیل گیا،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کا کہنا ہے کہ علاقے کے 44 افراد میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے،ایک بچے میں کورونا کی تصدیق کے بعد فیملی اور اہل علاقہ کاٹیسٹ کیاگیا،تمام کیسز محلہ رحمن پورہ کی وارڈچھ میں رپورٹ ہوئے ۔
اسسٹنٹ کمشنرنے کہاہے کہ متاثرہ افراد کو چونیاں قرنطینہ سنٹر میں آئسولیٹ کردیا ہے،ڈی پی او زاہد مروت نے مزید کہاکہ الہ آباد کے متاثرہ علاقوں کو پولیس نے سیل کردیا ۔