بھارت میں بھی کورونا بے قابو، مرنے والوں کی تعداد 640 ہو گئی

بھارت میں بھی کورونا بے قابو، مرنے والوں کی تعداد 640 ہو گئی
بھارت میں بھی کورونا بے قابو، مرنے والوں کی تعداد 640 ہو گئی

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 640 ہو گئی۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق انڈین  وزارت صحت کی جانب سےجاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے،ہندوستان  میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 50 افراد ہلاک ہو گئے اس طرح بھارت میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 640 ہو گئی ہے۔ہندوستان کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 98419 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے تاہم کورونا وائرس سے متاثر افراد کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 618 لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 8703 ہو گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -