امریکا میں کووڈ 19 کی دوسری لہر تباہ کن ہو گی،امریکی ہیلتھ چیف نے خبردار کر دیا

امریکا میں کووڈ 19 کی دوسری لہر تباہ کن ہو گی،امریکی ہیلتھ چیف نے خبردار کر ...
امریکا میں کووڈ 19 کی دوسری لہر تباہ کن ہو گی،امریکی ہیلتھ چیف نے خبردار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کےہیلتھ چیف رابرٹ ریڈ فورڈ نےخبردارکیاہےکہ نئےکورونا وائرس کی دوسری لہر سےہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  امریکا کے ہیلتھ چیف رابرٹ ریڈ فورڈ نےخبردارکیاہے کہ نئےکوروناوائرس کی دوسری لہرسےہوشیاررہنے کی ضرورت ہے۔ امریکا کے لیے یہ زیادہ تباہ کن ہو گا کیونکہ کورونا وائرس ممکنہ طور پر موسمی نزلہ زکام کے سیزن میں آئے گا۔ انہوں نے امریکیوں سے کہا کہ وہ اس حوالے سے پہلے سے ہی تیار رہیں اور ضروری طبی ہدایات پر عمل کریں۔واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ لاکھ  سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ چوالیس ہزار آٹھ سو سے زائد  افراد اس عالمی وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں جو کسی بھی ملک میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد بنتی ہے۔