قومی اقلیتی کونسل کا قیام، آئینی بل کا مسودہ تیارکرلیا گیا،ممبران کون ہوں گے؟تمام تفصیلات آ گئیں

قومی اقلیتی کونسل کا قیام، آئینی بل کا مسودہ تیارکرلیا گیا،ممبران کون ہوں ...
قومی اقلیتی کونسل کا قیام، آئینی بل کا مسودہ تیارکرلیا گیا،ممبران کون ہوں گے؟تمام تفصیلات آ گئیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر کی اقلیتی کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ کیلئے قومی اقلیتی کونسل کے قیام کیلئے آئینی بل جلد پارلیمان کے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ڈاکٹر شعیب سڈل کی سربراہی میں تشکیل کردہ ون مین کمیشن نے نیشنل کونسل فار مینارٹیز ایکٹ 2020کا مسودہ اٹارنی جنرل، پرائم منسٹر آفس، مختلف وزارتوں کے سیکرٹری، چیئرمین پیمرا، صوبائی ایڈوکیٹ جنرل، چیف سیکرٹریز اور چیف کمشنر اسلام آباد سمیت مختلف سٹیک ہولڈرز کو ارسال کردیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق دو ہفتے کے اندرمسودے کی مزید بہتری کیلئے تجاویز پیش کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔قومی اقلیتی کونسل کے قیام کا مقصد پاکستان کے آئین کے مطابق اقلیتی کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے،صدرپاکستان وزیراعظم کی ایڈوائس پر کونسل کے سربراہ کا تعین کریں گے،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کونسل کے سربراہ اور ممبران کا تعلق غیرمسلم اقلیتی کمیونٹی سے ہوگا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے انیس جون 2014 کے تاریخی فیصلے میں بھی حکومت سے اقلیتی کونسل کے قیام کی تلقین کی گئی تھی،بعد ازاں گزشتہ برس جنوری 2019 میں سپریم کورٹ نے انیس جون کے احکامات کے نفاذ کیلئے ڈاکٹر شعیب سڈل کی سربراہی میں ون مین کمیشن تشکیل دیا تھا، دیگر کمیٹی ممبران میں سپریم کورٹ کے وکیل ثاقب جیلانی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی اور ہندو ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی شامل ہیں۔

مزید :

قومی -