اسلام آباد کا مدرسہ اور ملحقہ مسجد سیل ،خطیب کو کورونا ہو گیا

اسلام آباد کا مدرسہ اور ملحقہ مسجد سیل ،خطیب کو کورونا ہو گیا
اسلام آباد کا مدرسہ اور ملحقہ مسجد سیل ،خطیب کو کورونا ہو گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکٹر ایف 7 مرکز میں قائم مدرسہ باب الاسلام اور ملحقہ مسجد سیل کو خطیب کا ٹیسٹ مثبت آنے پر سیل کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنراسلام آباد کے مطابق نے کہا کہ مسجد و مدرسہ باب السلام کے خطیب کے والد کی کچھ دن پہلے وفات ہوئی اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کی وجہ سے ان کے اہلِ خانہ کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق اہلخانہ کے 7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے پر مسجد اور مدرسہ کو سیل کیا گیا جب کہ ابھی مسجد کے خطیب سے ملنے والے مزید افراد کا کورونا ٹیسٹ اور تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی اور علما مشائخ کے درمیان کامیاب مذاکراتی اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، جس میں مساجد اور امام بارگاہوں میں باجماعت نماز، نماز جمعہ اور تراویح سے متعلق لائحہ عمل مکمل اتفاق رائے سے پیش کیا گیا تھا۔ مساجد کی انتظامیہ پر یہ بات لازم کی گئی تھی کہ وہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے تمام اقدامات پر عمل کریں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -