کراچی ائیر پورٹ کے مینیجر اور چیف آپریٹنگ آفیسر کے ساتھ کام کرنے والے مزید دس افراد کو بھی قرنطینہ میں بھیج دیا گیا

کراچی ائیر پورٹ کے مینیجر اور چیف آپریٹنگ آفیسر کے ساتھ کام کرنے والے مزید دس ...
کراچی ائیر پورٹ کے مینیجر اور چیف آپریٹنگ آفیسر کے ساتھ کام کرنے والے مزید دس افراد کو بھی قرنطینہ میں بھیج دیا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم قومی سطح پر اپنے فرائض کو موثر انداز میں نبھا رہی ہے،جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی کے مینیجر اور چیف آپریٹنگ آفیسر کے ساتھ کام کرنے والے دس مزید افراد کو بھی قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نےکرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ایوی ایشن ڈویژن اور اس سے منسلک تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم قومی سطح پر اپنے فرائض کو موثر انداز میں نبھا رہی ہے، اس وقت بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن چھ ہوائی اڈوں سے ہو رہا ہے،جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی کے مینیجر اور چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان اپنی خدمات سر انجام دیتے ہوئے کرونا وائرس کا شکار ہوئے جو کہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں،ان کے ساتھ کام کرنے والے دس مزید افراد کو بھی قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے، ائیر پورٹ منیجر گزشتہ کئی روز سے ائیر پورٹ پر مسافروں کی وطن واپسی پر سکریننگ کے عمل میں مصروف تھے اس دوران کرونا وائرس کا شکار ہوئے اور قرنطینہ میں چلے گئے،عمران خان کی غیر موجودگی میں ظفر اعتماد ائیر پورٹ مینیجر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں. صحت کے عملے کے ساتھ ساتھ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام اپنی انتھک محنت سے سکریننگ کے عمل کو موثر انداز میں سرانجام دے رہے ہیں۔ غلام سرور خان نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا عملہ اولین صف میں نہ صرف مسافروں کی آمد و رفت کو آسان بنا رہا ہے بلکہ کسی بھی مشکل میں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کر رہا ہے، ایوی ایشن ڈویژن سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت ہوائی اڈوں پر مصروف عمل ہے وفاقی اور صوبائی تمام اداروں کے حکام ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -