ایم کیو ایم کے امین الحق نے وفاقی وزیر آئی ٹی کا چارج سنبھال لیا

ایم کیو ایم کے امین الحق نے وفاقی وزیر آئی ٹی کا چارج سنبھال لیا
ایم کیو ایم کے امین الحق نے وفاقی وزیر آئی ٹی کا چارج سنبھال لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما امین الحق نے بطور وفاقی وزیر برائے نفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ایوان صدر میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امین الحق  سے حلف لیا۔بعد ازاں کابینہ ڈویژن کی جانب سے امین الحق کو ذمہ داریاں سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق امین الحق کو وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی)اور ٹیلی کام کا قلمدان سونپا گیا ہے۔علاوہ ازیں وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونکیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ سید امین الحق نے وزارت کا چارج سنبھال لیا۔ ان سے قبل ایم کیو ایم کے ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی بطور وفاقی وزیر برائے آئی ٹی وفاقی کابینہ کا حصہ تھے تاہم انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -