بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم عمران خان بھی خوش ہو جائیں گے

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم عمران خان بھی خوش ہو جائیں ...
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم عمران خان بھی خوش ہو جائیں گے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور  وزیر اعلی سندھ کے مشیر بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جس طرح تمام لوگ کورونا وائرس کا مل کر مقابلے کررہے ہیں اسی طرح ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھی سب کو مل جل کرکوشش کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی یوم ارض کے موقع پر  بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اس سال یومِ ارض کا نعرہ موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام ہے جس کے لیے ہمیں اپنے انفرادی اور اجتماعی طرز عمل میں ماحول دوستی لانی ہوگی۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کورونا وائرس کا بحران عارضی ہے جس سے انشاء اللہ ہم مشترکہ کوششوں سے باہر نکل آئیں گے تاہم موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی ابتری کی روک تھام پر فوری توجہ نہ دینے پر طویل عرصے تک ہمیں خمیازہ بھگتنا پڑسکتا ہے۔مشیر ماحولیات نے کہا کہ مشینوں پر حد سے زیادہ انحصار کی وجہ سے ایندھن کا استعمال بڑھتا جارہا ہے جس سے درجہ حرارت بڑھ رہا ہے, گلیشئیر پگھل رہے ہیں, طوفانی بارشیں اور خشک سالی بار بار آرہی ہے اور نتیجاََ" موسمیاتی بے یقینی اپنی انتہاوں پر جارہی ہے جس کا نتیجہ کم زرعی پیداوار اور خوراک کی قلت کی صورت میں زیادہ دور نہیں ہے۔

مشیر ماحولیات کا کہنا تھا کہ کہا کہ ہمیں اپنی پیداواری سرگرمیوں میں اعتدال اور صارفی طرز عمل میں ٹھیراو لانے کے ساتھ ساتھ ہر ایسے کام سے اجتناب کرنا چاہیے جس سے ماحول کو نقصان کا اندیشہ ہو تاکہ ہم ایک محفوظ دنیا اپنی آئندہ نسلوں کے حوالے کرسکیں۔ واضح رہے کہ ہر سال ساری دنیا میں 22 اپریل کو یوم ارض مناکر لوگوں میں کرہ ارض کی اہمیت و افادیت کا شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی بہتری کے لیے مشترکہ کوششوں کا عزم کیا جاتا ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -