''اگر مجھے کسی ایک فارمیٹ کا انتخاب کرنا پڑا تو میں۔۔۔'' امام الحق نے انضمام الحق کی لاج رکھ لی

''اگر مجھے کسی ایک فارمیٹ کا انتخاب کرنا پڑا تو میں۔۔۔'' امام الحق نے انضمام ...
''اگر مجھے کسی ایک فارمیٹ کا انتخاب کرنا پڑا تو میں۔۔۔'' امام الحق نے انضمام الحق کی لاج رکھ لی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ مجھے اگر کرکٹ کے کسی ایک فارمیٹ کا انتخاب کرنا پڑا تو میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دوں گا کیونکہ میں 4 روزہ میچز میں کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق امام الحق نے کہا کہ 4 روزہ میچز میں کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا تھا لیکن انٹرنیشنل سطح پر ون ڈے کی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکا، پوری کوشش ہے کہ اپنی خامیوں پر قابو پاکر پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کروں۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر بند دروازوں کے پیچھے کرکٹ کے بجائے بھرپور رونقوں میں میلہ سجانے کے حق میں ہوں، بہرحال موجودہ صورتحال میں بورڈز انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے اگر کوئی فیصلہ کریں تو بھرپور سپورٹ کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں اوپنر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ بورڈ کی  مالی مشکلات کے سبب اگر کرکٹرز کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، بحرانی صورتحال کا کسی ایک فرد کو نہیں سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہے۔

مزید :

کھیل -